single photo

مصباح الحق کیلئے بھی مسئلہ کھڑا ہو گیا ، عدالت سے پریشان کن خبر آ گئی

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ) گوجرانوالہ کی عدالت میں قومیکرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ہے . تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کیخلاف رٹ پٹیشن ایڈو وکیٹ منظور قادر نے سول جج ابرار علی خان کی عدالت میں دائر کی ہے جس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو اور چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کو فریق بنایا گیاہے .

ضرور پڑھیں: ”ٹیسٹ میچ جیتنے ہیں تو یہ کام ضرور کرنا پڑے گا“ مصباح الحق حیران کن بات کہہ دی

ایڈوکیٹ کی جانب سے درخواست میں ماہانہ 32 لاکھ روپے تنخواہ پر اعتراض اٹھایا گیاہے ، درخواست گزار کا کہناہے کہ اس خطیر رقم سے غریبوں کیلئے یتیم خانہ کھولا جا سکتا ہے ، عوام کے پیسے کا بے دریغ استعمال نہیں ہونا چاہیے.درخواست کے متن میں درج ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے شاہانہ اخراجات سے ہر پاکستانی متاثر ہورہا ہے،کرکٹ بورڈ کے کسی عہدیدار کی تنخواہ 5 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے. درخواست کے متن میں یہ بھی درج ہے کہ مصباح الحقکو پاکستان نے بہت کچھ دیا،انہیں اپنی خدمات مفت دینی چاہیے.گوجرانوالہ کی عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے بورڈ عہدیداران کو 15 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے.                                           

..

ضرور پڑھیں: مصباح الحق کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا بھی کوچ بنا دیا گیا

Top