single photo

بریکنگ نیوز: اسلام آباد دھرنا اور لاک ڈاؤن تو دور کی بات فضل الرحمٰن گھر سے بھی نہیں نکل پائیں گے ، اور میں نے جو کہا ہے کرکے دکھاؤں گا ۔۔۔۔ اب تک کا سب سے بڑا حکومتی اعلان ہو گیا

پشاور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا جیسے ہی اعلان کیا اس کے بعد سے ہی سیاسی ماحول میں گرما گرمی بڑھ گئی ہے اور وفاقی و صوبائی وزراء کی جانب سے تنقیدی بیانات کا سلسلہ شروع ہو گیا . اس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور شیخ رشید نے بہت سخت بیانات دئیے .

ضرور پڑھیں: اسلام آباد دھرنا، دھرنے کی جانب جانیوالی گاڑی پکڑ لی گئی، گاڑی سے ایسی چیز برآمد کہ سکیورٹی اہلکاروں کے ہوش ہی اُڑ گئے، 11 گرفتار

جیسے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے آزادی مارچ پر تنقید کی تھی. بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد آنا خود کشی ہوگی، وہ یہاں نہیں آئیں گے اور پوری امید ہے دھرنا نہیں دیں گے. انہوں نے کہا کہ 1947 میں 27 اکتوبر کو بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا تو کیا مولانا اسی تاریخ پر اسلام آباد پر قبضہ کرنے آرہےہیں؟ امید ہے مولانا نہرو کی صف میں کھڑا ہونا نہیں چاہیں گے.

فاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی کے کہنے پر کوئی ماں کا لعل اس حکومت کو نہیں گراسکتا.وہیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی ایک مرتبہ پھر مولانا فضل الرحمان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو کسی صورت اسلام آباد پہنچنے نہیں دیں گے، جو کہا ہے کر کے دکھاؤں گا، ہم نہ صرف انہیں روک کر دکھائیں گے بلکہ کسی کو بھی گھر سے نکلنے نہیں دیں گے.انہوں نے کہا کہ اگر مولانا کو اسلام آباد جانے کا بہت شوق ہے تو ہم ڈیرہ اسماعیل خان کا نام اسلام آباد رکھ دیتے ہیں، مدارس کے بچوں کو سیاست کیلئے استعمال کرنا بہت بڑا جرم ہے.اس لئے ریاست بچوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گی ، ہم سب مسلمان ہیں اور اسلام کی سربلندی کیلئے ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہیں لیکن مولانا فضل الرحمان کا پتہ نہیں کس اسلام کیلئے وہ حکومت کیخلاف نکلنے کی بات کر رہے ہیں.جمعیت علمائے اسلام اگر کسی ایک مسئلہ کی بھی نشاندہی کرے تو حکومت اس کے حل کیلئے تیار ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ذیابیطس موبائل کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا.

..

ضرور پڑھیں: اسلام آباد دھرنا: خفیہ ادارے نے حکومت کو بڑے کام کا مشورہ دے دیا، تفصیلات اس خبر میں

Top