single photo

بھارت میں پاکستانی ڈرون کی پرواز، ہندوستانیوں کا خوف سے براحال

      نئی دہلی (قدرت روزنامہ) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان پر الزامات دھرنا شروع کر دئیے ہیں . لائن آف کنٹرول پر گولہ باری اور بلا اشتعال فائرنگ کرنے والے بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی ڈرون نے پنجاب پر پرواز کی ہے .

قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے الزام عائد کہ پاکستان کی طرف سے ایک ڈرون نے بھارتی پنجاب پر پرواز کی جس پر حکام نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا. حکام کے مطابق ڈرون نے پیر کی رات دس بجے سے پونے گیارہ بجے تک پرواز کی ہے.جب کہ دوسری جانب بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے. پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزی پر بھارت سے سخت احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی افواج کا بیگناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ قابل مذمت عالمی انسانی حقوق ،قوانین کی خلاف ورزی ہے، خلاف ورزیاں کسی سنگین سٹریٹجک غلط فہمی کا باعث بن سکتی ہیں.

..

Top