single photo

جانتے ہیں 93لوگوں کا قاتل یہ شخص کون ہے ، عبرتناک انکشاف

      واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ میں ملکی تاریخ کا سفاک ترین قاتل پکڑا گیا ہے جس نے اپنی زندگی میں 93لوگوں کو قتل کیا . ان میں اکثریت خواتین کی تھی .

میل آن لائن کے مطابق ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ 79سالہ ملزم سیموئیل لٹل نے 93لوگوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے. ایف بی آئی کی طرف سے ملزم کے اعترافی بیان کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے. حکام کا کہنا ہے کہ اس کا 93لوگوں کو قتل کرنے کا اعتراف درست معلوم ہوتا ہے کیونکہ اب تک 50مقتولین کی تصدیق بھی کی جا چکی ہے کہ انہیں واقعی اس شخص نے قتل کیا تھا.باقی کی تصدیق کے لیے کارروائی جاری ہے. حکام کا کہنا تھا کہ اگر باقی لوگوں کے بھی سیموئیل کے ہاتھوں قتل ہونے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ شخص امریکی تاریخ کا سب سے بڑا سیریل کلر بن جائے گا کیونکہ اس سے قبل معلوم امریکی تاریخ میں کسی ایک شخص نے اتنے زیادہ لوگوں کو قتل نہیں کیا. ایف بی آئی کے مطابق اس شخص نے 1970ءسے 2005ءکے دوران ان تمام لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارا. ایف بی آئی نے قاتل کے بتانے پر کچھ مقتولین کے خاکے بھی بنا کر جاری کیے ہیں، جن کے لواحقین کے متعلق تاحال کچھ معلوم نہیں ہے. واضح رہے کہ اس وقت سیموئیل عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے. اسے 2014ءمیں تین لوگوں کے قتل کے جرم میں یہ سزا سنائی گئی تھی. ان لوگوں کو اس نے 1987ءسے 1989ءکے درمیان لاس اینجلس میں قتل کیا تھا.

..

Top