single photo

دنیا کی بڑی کمپنی نے پاکستانیوں کیلئے نئی گاڑی متعارف کروانے کا اعلان کردیا

      کراچی(قدرت روزنامہ) کورین کار ساز کمپنی ’ہنڈائی ‘ کئی سال بعد پاکستانی مارکیٹ میں واپس آئی ہے اور اس بار نشاط گروپ کے اشتراک سے پاکستان میں گاڑیوں کی تیاری شروع کی ہے . کمپنی اب تک دو گاڑیاں ’ایس یو وی سانٹا فے‘ اور ایم پی وی گرانڈ سٹاریکس‘ متعارف کروا چکی ہے اور اب ایک نئی گاڑی لانچ کرنے جا رہی ہے .

اس نئی گاڑی کے متعلق کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ’ٹیزر‘ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’ہنڈائی نشاط موٹرز‘ اس بار اپنے کسٹمرز کے لیے کچھ خاص لا رہی ہے.اس ٹیزر میں 8اکتوبر کی تاریخ دی گئی ہے جو ممکنہ طور پر اس نئی گاڑی کو مارکیٹ میں متعارف کروائے جانے کی تاریخ ہےویب سائٹ ’پاک وہیلز‘ کے مطابق یہ ایس یو وی ہنڈائی ٹکسن حال ہی میں پاکستان کی سڑکوں پر پہلی بار دیکھی گی ہے اور ممکنہ طور پر یہی وہ نئی اور خاص گاڑی ہے جو کمپنی اپنے صارفین کے لیے متعارف کروانے جا رہی ہے.یہ گاڑی اپنے ڈیزائن کے لحاظ سے ہنڈائی کی پہلے آنے والی گاڑیوں سے یکسر مختلف ہے.تاہم اس کے انجن کی طاقت اور دیگر فیچرز کا علم اس کی لانچنگ کے بعد ہی ہو سکے گا. قبل ازیں ہنڈائی جو گاڑیاں متعارف کروا چکی ہے وہ 2.0اور 2.4جی ڈی آئی 4سلنڈر انجنوں کی حامل ہیں اور 161ہارس پاور طاقت پیدا کرتے ہیں.

..

Top