single photo

اب سعودی عرب میں مقیم غیر مُلکیوں کے بچے بھی بینک اکاؤنٹ کھُلوا سکتے ہیں

جدہ (قدرت روزنامہ) سعودی مملکت میں اس وقت 90 لاکھ کے قریب تارکین وطن موجود ہیں، جن میں کئی افراد نے اپنے ساتھ بیوی بچوں کو بھی ٹھہرا رکھا ہے . سعودی مانیٹرنگ اتھارٹی(ساما) کی جانب سے مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے بچوں کو بھی بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے .

ضرور پڑھیں: سعودی عرب،73غیرملکیوں کو مستقل سکونت کے لیے پریمیم اقاموں کا اجرا

اس حوالے سے ساما کی جانب سے تمام نجی بینکوں کو سرکلر جاری کر دیا گیا ہے. ایک عربی روزنامہ کے مطابق ساما کی جانب سے جاری اس سرکلر میں کہا گیا ہے کہ غیر مُلکیوں کے بچوں کا بینک اکاؤنٹ مشروط طور پر کھولنے کے بعد اس اکاؤنٹ میں ہونے والی ٹرانزیکشن کی نگرانی بھی کی جائے. اگر کسی نامعلوم یا مشکوک ذریعے سے بچوں کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم آتی ہے تو اس رقم کی تفصیلات سے ساما کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے. اس کے علاوہ اگر کوئی غیر معمولی بات معلوم ہو تو اس حوالے سے بھی ساما کو فوری خبر دی جائے.

جاری کردہ ہدایات کے مطابق 15 سال سے زائد عمر کے بچوں کو اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے ان کے سرپرست کی جانب سے این او سی بینک میں جمع کروانا لازمی ہے . تاہم ان بچوں کو چیک بُک 18 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد ہی جاری ہو سکے گی. جبکہ 15 سال سے کم عمر بچوں کا بینک اکاؤنٹ اُن کے سرپرست ہی آپریٹ کر سکتے ہیں. تارکین کے 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے لازمی ہے کہ اُن کا اقامہ زائد المیعاد نہ ہو اور اس کے علاوہ رہائشی پوسٹل کوڈ جو محکمہ ڈاک میں رجسٹرڈ ہو، اس کا اندراج لازمی ہے. واضح رہے کہ اس سے پہلے ایسے تارکین جن کے بچوں کے اقامے مرافقین کے تھے، انہیں بینک اکاوٴنٹ کھولنے کی اجازت نہیں تھی.

..

ضرور پڑھیں: سعودی عرب سے بھی عمران خان کو انکار۔۔۔!!! محمد بِن سلمان وعدہ وفا نہ کر سکے، اچانک وزیر اعظم کو سرپرائز دے دیا

Top