single photo

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے اہم اعلان کر دیا، بڑی رقم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو رواں سال 2 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان کردیا . ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ حال ہی میں ملک کے کنٹری آپریشنز بزنس 2022-2020 کے منصوبے کے تحت منظور شدہ قرض میں اوسطاً سالانہ بنیادوں پر 2 ارب 40 کروڑ ڈالر تک اضافہ کرے گا جس سے 2015 سے 2018 کے درمیان اس میں 1ارب 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا .

ضرور پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک نے 110ملین ڈالر کی لاگت سے جامع منصوبہ بنالیا

بینک نے اعلان کیا کہ وہ دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی رقم کو بھی پاکستان میں مشترکہ فنانسنگ اور فنڈنگ کے لیے استعمال کرے گا.پاکستان کے لیے آپریشنز بزنس پلان سے پاکستان کے

ترقیاتی اہداف کے حصول اور دیگر شراکت داروں کی جانب سے ہونے والی کوششوں میں معاونت میں مدد ملے گی.منیلا میں قائم قرض فراہم کرنے والی ایجنسی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے اضافی 200ملین ڈالر کا قرض دینے کا اعلان کیا تھا.ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 2013 میں بینک کی منظوری ملنے کے بعد سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ساڑھے 8 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے.اس سے قبل جولائی میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے آئندہ 5سال کے دوران پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کے لیے 10ارب ڈالر تک کے قرض کی منظوری دی تھی.

..

ضرور پڑھیں: پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب ڈالر کا ہنگامی قرضہ حاصل کرے گا

Top