چین سے بی آر ٹی کے لیے سائیکلیں پہنچ گئیں، حیران کن خصوصیات کی حامل سائیکلوں کو ”زو“ کا نام دیدیا گیا

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبر پختون خوا کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کے لیے 360 سائیکلیں چین سے پشاور منگوائی گئی ہیں، یہ سائیکلیں ’زو‘ نام سے متعارف کی گئی ہیں جس کے معنی پشتو زبان میں ’چلو‘ کے ہیں . ان سائیکلوں کو بی آر ٹی پر سفر کرنے والے مسافر استعمال کرسکیں گے جس کا کرایہ بھی بہت کم ہوگا .

ضرور پڑھیں: بی آر ٹی 2020 میں بھی مکمل نہ ہو سکے گی

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو افسر فیاض خان نے بتایا کہ زو سائیکل اسمارٹ کارڈ یا موبائل ایپ کی مدد سے حاصل کی جاسکیں گی جو پائیدار اور معیاری ثابت ہوں گی، اس کے علاوہ ان سائیکلوں کی حفاظت کے لیے اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے.ٹرانزٹ ترجمان نعمان منظور نے بتایا کہ زو سائیکلوں کو منگوانے کا مقصد ہے کہ جب مسافر اے سی اور وائی فائے والی بس سے اترے تو اپنی حتمی منزل تک صحت مند طریقے سے پہنچے.انہوں نے کہاکہ ان سائیکلوں کے ٹائرز میں ہوا نہیں ہے کیونکہ یہ خاص سولڈ ربڑ ٹائرز ہیں جس کے تحت یہ زیادہ وزن برداشت کرسکتے ہیں، ساتھ ہی یہ پنکچر

بھی نہیں ہوں گے اور نہ ہی ٹائر پانی میں خراب ہوں گے.ترجمان کے مطابق زو سائیکل میں چین نہیں ہے جس کی وجہ سے کپڑے پھسنے کا خدشہ بھی نہیں ہوگا اس کے علاوہ اسے مرد حضرات اور خواتین دونوں استعمال کرسکتے ہیں. زو سائیکلوں کی مدد سے ملازمت پیشہ خواتین ہوں یا طالبات سب ہی مستفید ہوسکیں گے.یاد رہے کہ پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی ا?ر ٹی تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں شروع ہوا جو کئی تاریخوں کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے.

..

ضرور پڑھیں: پشاور بی آر ٹی منصوبہ حکومت کے گلے کی ہڈی بن گیا


Top