single photo

ملکی معیشت کیلئے زبردست خبر، پاکستان کو 10 ارب ڈالرز دینے کا اعلان، وہ بھی کس کی جانب سے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 10 ارب ڈالرز کی گرانٹ کا اعلان، اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کو 5 سال کے دوران 10 ارب ڈالرز کی رقم رعایتی قرضہ کے طور پر فراہم کی جائے گی . تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو رواں سال 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرے گا .

ضرور پڑھیں: وزیرمملکت زرتاج گل نے ملکی معیشت سے متعلق انتہائی تشویشناک انکشاف کردیا

بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 2020 سے 2022 کے کنڑی آپریشنز بزنس پلان کی منظوری دیدی . اعلامیہ کے مطابق پاکستان کیلئے سالانہ امداد میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا ،نئے پلان کے تحت پاکستان کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر تک کا قرض سالانہ مل سکے گا. اعلامیہ کے مطابق بینک کے 2015 سے 2018 تک کے پروگرام کے تحت پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر سالانہ امداد دی جاسکتی تھی . اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو نرم شرائط پر دیگر ذرائع سے قرض کی فراہمی کیلئے مدد فراہم کرے گا . ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق قرض کی فراہمی مختلف ذرائع سے حاصل فنڈنگ سے ہوگی، خطے کے رعایتی وسائل تک رسائی میں پاکستان کی مدد کریں گے. جبکہ اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک 5 سال کے دوران پاکستان کو 10 ارب ڈالر قرض دے گا اور یہ رقم پاکستان کیلئے رعایتی قرضہ ہوگی. واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب

سے پاکستان کو قرض دینے کی منظوری کے بعد ہی ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے قرض کی منظوری کا فیصلہ کیا، اور اب اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے. ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والی 10 ارب ڈالرز کی گرانٹ کے باعث پاکستان اپنے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم رکھنے اور بیرونی ادائیگیوں کے توازن کو بگڑنے سے محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوگا.

..

ضرور پڑھیں: ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر : عالمی بینک نے پاکستانیوں کو اچانک بڑا سرپرائز دے ڈالا، عوام خوشی سے جھوم اٹھے

Top