single photo

پہلی بار آپ کی سیٹ چھینی گئی تو فضل الرحمان کو اسلام یاد آگیا ہے، زاور بہادر

      ٓاسلام آباد (قدرت روزنامہ) معروف مذہبی سکالر اور دینی شخصیت قاری محمد زاور بہادر مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ کئی دہائیوں کی سیاست کے بعد پہلی بار آپ کی سیٹ چھینی گئی تو آپ کو اسلام یاد آگیا ہے . جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دھرنے اور احتجاج کے اعلان پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے قاری محمدزاور بہادر کا کہناتھا کہ جب نواز شریف قومی اسمبلی میں ختم نبوتؐ کے قانون میں ترمیم کر رہا تھا تو آپ کے پاسچھ وزارتیں تھیں چار کمیٹیوں کے چیئرمین آپ کے تھے آپ کی زبان پر اس وقت ختم نبوتؐ کا نام کیوں نہیں آیا .

قاری زاور بہادر نے مزید کہا کہ مولاناصاحب آپ کے بڑے آج بھی کانگریس میں بیٹھ کر پاکستان مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں ، آپ نے پاکستان سے لیا ہی ہے کبھی دیا کچھ بھی نہیں .

..

Top