single photo

فضل الرحمان دھرنا یالاک ڈائون نہیں کریں گے، جان محمد اچکزئی

      اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جے یو آئی کے سابق ترجمان جان اچکزئی کہتے ہیں کہ کوئی لاک ڈائون یا دھرنا نہیں ہونے جا رہا ہے . اپنے ایک بیان میں جان اچکزئی کا کہناتھا کہ مولانافضل الرحمان ایک انتہائی ہوشیار سیاستدان ہیں .

وہ آخری حد تک دیکھیں گے کہ انھیں کہا ں تک جانا چاہیے. اور انھیں کیا فوائد مل سکتے ہیں. وہ خادم رضوی یا کوئی اورسیاستدان نہیں ہیں جو اپنا سب کچھ دائو پر لگا دے.مولانا فضل الرحمان آخری لمحے تک صورتحال کو دیکھتے رہنے والے آدمی ہیں. وہ کبھی بھی ریڈ لائن کراس نہیں کرتے. ان کے دھرنے کا ہائپ صرف میڈیا تک ہی محدود ہے.جان محمد اچکزئی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) بھی محتاط ہیں کہ مولانا ان کا کندھا استعمال کرنا چاہ رہے ہیں . اور وہ کسی اور کے کہنےپر آرہے ہیں.جہاں تک کئی دنوں کا راشن اور سامان لانے کی بات ہے تو ا سکے پیچھےکوئی اورہی کہانی ہے.

..

Top