single photo

مدرسوں کے بچوں کو دھرنے کےلئے استعمال کرنا غیر قانونی ہوگا،فواد چودھری

      اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائےسائنس و ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین کہتے ہیں کہ دھرنا مولانا فضل الرحمان کا اپنا نہیں ہے . نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنا دھرنا نہیں دے رہے بلکہ وہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے پلی بارگین پروگرام کو آگے بڑھا رہے ہیں .

انھوںنے مزید کہا کہ جے یوآئی تو الیکشن ہی دس گیارہ سیٹوں پر لڑتی ہے.ان کا الیکشن سے تعلق کیا ہے یہ دھرنا پی پی اور (ن) کی قیادت کی پلی بارگین کو آگے بڑھانے کا سلسلہ ہے.فواد چودھری نے مزید کہا کہ فضل الرحمان اگر مدرسے کے بچوں کےکندھوں پر بندوق رکھ کر اسلا م آباد آئیں گے تو یہ قانون کی خلاف ورزی ہوگی.

..

Top