single photo

وزیر اعظم دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ، چین کی تینوں مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش کی

بیجنگ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان چین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں، وزیر اعظم کو چین کی تینوں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی . تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان چین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں .

وزیر اعظم کو چین کے نائب وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکام نے رخصت کیا اور چین کی تینو ں مسلح افواج کی دستے نے سلامی دی . وطن روانگی کے قبلوزیر اعظم عمران خان کی چیئر مین نیشنل پیپلز پاٹی کانگریس سے ملاقات گریٹ ہال میں ہوئی . وزیراعظم عمران خان کی چیئرمین کوچین کی 70 ویں سالگرہ پرمبارکباد دی .وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، گزشتہ چند دہائیوں میں چین کی معاشی ترقی قابل تحسین ہے.وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے تجربات سے مستفیدہوکرغربت کاخاتمہ چاہتاہے. اقتصادی راہداری کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے.انہوں نے کہا سی پیک کادوسرامرحلہ معاشی واقتصادی ترقی کا باعث بنے گا.مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو فوری اٹھانے کی ضرورت ہے.

..

Top