single photo

ن لیگ کے دور میں35افراد زہریلی لسی پینے سے مرگئے تھے،وزیر مملکت زرتاج گل کادعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ ن لیگ دور لیہ میں 35افراد زہریلی لسی پینے سے مرگئے ، پچھلے پانچ سالوں میں سب سے زیادہ خود کشیاں لوگوں نے ن لیگ کے دور حکومت میں کی ہیں . جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ ہم نے مال روڈ پر نابینا افراد پرڈنڈے نہیں چلائے اور کسانوں پر تشدد نہیں کیا .

ضرور پڑھیں: پاکستان میں ٹماٹر بھی مہنگے ہو گئے ہیں،کرکٹ ٹیم کا استقبال بھی ٹماٹر سے نہیں کرسکتے، زرتاج گل نے مہنگائی کی وجہ بیان کر دی

انہوں نے کہا کہ کسانوں نے جب ن لیگ کے دور میں آلو کے کھیتوں کو آگ لگائی تھی اور جس طرح ینگ ڈاکٹر ز پر تشدد کیا گیا تھا لگتا تھا کہ یہ کوئی غزہ کی پٹی ہے . زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں جنوبی پنجاب میں کوئی ایک منصوبہ بھی نہیں لگایا گیا ، ن لیگ نے 270ارب روپے لاہور کے اندر جھونک دیئے ، بہاولپور میں 125بچے ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے مرگئے ، لیہ میں 35افراد زہریلی لسی پینے کی وجہ سے مر گئے تھے . انہوں نے کہا کہ غریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے ن لیگ کو یہ احسا س ہوناچاہئے کہ یہ کیا بات کررہے ہیں ؟ پچھلے پانچ سالوں میں سب سے زیادہ خود کشیاں لوگوں نے ن لیگ کے دور حکومت میں کی ہیں .

..

ضرور پڑھیں: ہمارے ہر وزیر پر تلوار لٹکی ہوئی ہے میں اور مراد سعید ہر امتحان پاس کر رہے ہیں‘زرتاج گل

Top