single photo

اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کی تیاریاں۔۔۔ ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیا بلدیاتی سیٹ اپ تشکیل دینے کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا . اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی الیکشن 25 جنوری 2020 کو ہوں گے .

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمشن نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی الیکشن 25 جنوری 2020 کو ہوں گے،نئے بلدیاتی نظام میں ضلع ناظم کی تعلیم( MA) ایم اے ،یونین کونسل ناظم کی تعلیم (BA) بی اے ،یونین کونسل نائب ناظم کی تعلیم (FA) ایف اے اور کونسلر کی تعلیم (10th) میٹرک پاس رکھی گئی ہے،نئے نظام کے تحت امیدوار کا تعلیمی لحاظ سے میرٹ پہ اترنا لازم ہے ورنہ کاغذات نامزدگی میں ہیر پھیر پر امیدوار پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمر بھر کے لیے نااہل قرار دے دیا جائے گا.

..

Top