single photo

اسلام آباد میدان جنگ بن گیا، مظاہرین اور پولیس حکام میں ہاتھا پائی

      اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد میدان جنگ بن گیا . ریڈ زون جانے والے تمام راستے بند کردیے گئےہیں جبکہ پولیس اور مظاہرین میں تصادم اور ہاتھاپائی کی اطلاعات ہیں .

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے تاجروں کی جانب سے حکومت اور ایف بی آر کی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے سلسلے میں تاجروں کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچ گئی.مظاہرین کی جانب سے ایف بی آر دفتر کے سامنے احتجاج کی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے انہیں ایمبیسی روڈ پر روک لیا. جبکہ ریڈ زون جانے والے راستے بند کرتے ہوئے بھاری نفری تعینات کر دی گئی. تاجروں نے ریڈ زون جانے کی کوشش کی تو سیکیورٹی پر مامور پولیس نے انھیں روکا، اس موقع پر کشیدگی پیدا ہوئی اور ہاتھا پائی بھی دیکھنے میں آئی.مظاہرین کا موقف ہے کہ حکومت فکسڈ ٹیکس کے حوالے سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے. ورنہ احتجاج جاری رکھا جائے گا

..

Top