CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

13947

  • Deaths
    293
  • Sindh
    4956
  • Punjab
    5526
  • Balochistan
    853
  • KP
    1984
  • Islamabad
    245
  • GB
    318
  • AJK
    65


افغان سفیر نے پشاور میں افغانستان کا جھنڈا لہرا دیا

      پشاور(قدرت روزنامہ) افغان سفیر حدیں پھلانگنے لگ گئے . پشاور میں واقع مارکیٹ میں افغانستان کا جھنڈا لہرا تے ہوئےاس کی ملکیت کا دعویٰ کر دیا .

ضرور پڑھیں: وزیر اعظم کی افغان سفیر سے ملاقات،کابل دھماکے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس

اس بارے میں ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر افغان سفیر شکر اللہ عاطف کو پشاور کی افغان مارکیٹ میں ایک جھنڈا لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. اس وقت بھی یہ پرچم پاکستان کی سرزمین پر نصب ہے جو کہ آئینِ پاکستان کی خلاف ورزی ہے.شہریوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر افغان سفیر کیسے افغانستان کا پرچم لہرا سکتا ہے. قانون کے مطابق کسی اور ملک کا پرچم صرف سفارت خانے پہ لہرایا جا سکتا ہے اس کے علاوہ کسی عمارت پر کسی دوسرے ملک کا پرچم نہیں لہرایا جا سکتا.پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اس افغان سفیر کی اس حرکت پرشدید غم و غصے میں ہیں اور انھیں اپنی حد میں رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: تیسری قوتیں دونوں ممالک کےمابین تعلقات خراب کرنےکامئوجب ہیں،افغان سفیر


Top