single photo

وزیر اعظم کی تقریر دیکھ کر لگ رہا تھا، ہمار ا ترجمان کھڑا تھا، قاری زاور بہادر

      اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اسلام آباد لاک ڈائون اور دھرنے کے اعلان پر معروف ملکی مذہبی سکالر قاری زاور بہادر نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آج تک کسی لیڈر کو توفیق نہیں ہوئی کہ وہ وہاں ناموس رسالتؐ پر بات کرے کشمیر کے مسئلے پر آج تک کسی بھی ملکی سربراہ کو دو جملوں سے زیادہ بات کرنے کی توفیق نہیں ہوئی . وزیراعظم عمران خان کی تقریر سے لگ رہا تھا کہ وہاں ہمارا ترجمان کھڑا ہے ،  گھنٹہ انگریزوں کو آئینہ دکھایا جو اسلام فوبیا کا شکار ہیں .

وزیراعظم عمران خان کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ڈٹ جائیں شاید اللہ پاک آپ سے ناموس رسالتؐ کیلئے کوئی کام لینا چاہتا ہے . اگر ناموس رسالتؐ کیلئے آپ ڈٹ گئے تو ایک فضل الرحمان نہیں ہزاروں فضل الرحمان بھی آجائیں تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے .

..

Top