single photo

پاکستان ایک بار پھر شدید زلزلے سے لر زاٹھا

      اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر شدید زلزلے سے لر زاٹھا ،اسلام آباد سمیت پشاور اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں . ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چترال، سوات اور غذر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں .

ضرور پڑھیں: خیبرپختونخواہ کے متعدد علاقے شدید زلزلے سے لرز اٹھے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے، اس کی زمین میں گہرائی 180کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا. زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے . واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میرپور آزاد کشمیر میں آنے والے 5 اعشاریہ8 شدت کے زلزلے نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی.

..

ضرور پڑھیں: پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Top