single photo

عمران خان کا بھتیجا اور پی ٹی آئی کا اہم وزیر آمنے سامنے آگئے ۔۔۔۔ ایک اور سیاسی اسکینڈل عمران حکومت کے گلے پڑ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بھتیجے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ جب جہاں ظلم ، نا انصافی حد سے بڑھ جائے اس کے خلاف آوازبلند کرنا ضرور ی ہوجاتا ہے . تفصیلات کے مطابق عمران خان کے بھتیجے تحریک انصاف کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ان کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات ہیں وہ میرے بھائیوں کی طرح ہیں ، انہوں نے میری کئی جگہوں پر مدد کی ہے .

ضرور پڑھیں: عمران خان کا پہلا بڑا کھڑاک۔۔۔!!! پنجاب سے نامور شخصیت کو فارغ کر دیا، تبدیلی پنجاب میں گھس گئی

لیکن آج مجھے یہ بے حد افسوس کے ساتھ کہنا پڑا رہا ہے کہ انہوں نے پنڈی کے بدمعاش ، اسمگلرز ، جواریوں ، ٹھگ اور بھنگیوں کو پال رکھا ہے . کچھ دن قبل میں ان کے ہاتھوں بال بال بچا ہوں . سات افراد پنڈی ہستپال میں زیر علاج ہیں . وزیراعظم کے بھتیجے نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی عدالتوں میں ان کے خلاف کوئی بیان دے یا ان کے خلاف کیس کرے تو یہ آ کر اسے مار مار کر قیمہ بنا دیتے ہیں. اور انکی شامت آ جاتی ہے .صوبائی وزیر نے جو لڑکے رکھے ہوئے ہیں یہ سب ضیاالحق کی پیدسوار ہیں . ان کا مزید کہنا تھا کہ ان غنڈوں کے پیچھے فیاض الحسن چوہان کے علاوہ کسی بھی وزیر کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تو ان کو بھی منہ توڑ جواب دیا جائے گا. ہمیں نہ گولی سے ڈرتے ہیں ، نہ مرنے کا خوف اور نہ کبھی ہم نے حرام کھایا ہے اور نہ کھائیں گے . ان کی پراڈوز میں نہیں بیٹھتا ، نہ ان کے پیسوں کے کپڑے پہنچتا ہوں . وزیراعظم کے بھتیجے نے تحریک انصاف کے لوگوں سے درخواست کی آپ ایسے کسی بھی لیڈرز کو دیکھیں جو عمران خان کے وژن کو نقصان پہنچا رہے ہیں تو ان کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں ، چاہے وہ آپ کا دوست ہو یا پھر کوئی قریبی ہی کیوں نہ ہوآپ اس کے خلاف آواز بلند کریں .

..

ضرور پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماء عمران خان سے تنگ آ گئے۔۔۔!!! وزیر اعظم کو ’ مائنس‘ کرانے کے لیے کون کون میدان میں آگیا؟ بڑے بڑے نام بے نقاب

Top