single photo

مولانا فضل الرحمان کے مارچ پر 100ارب کا خرچہ کون کرے گا؟ایسی خبر آ گئی کہ پوری قوم ہکا بکا رہ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر صحافی مبشر لقمان اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے دھرنے میں 15لاکھ لوگ لانے کا عندیہ دیا ہے . اگر یہ دس لاکھ لوگ اگر دھرنے میں لانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں بلاشبہ وہ منظر غیر متوقع ہو گا اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے .

نامور اینکر پرسن نے آزادی مارچ پر کئی طرح سےسوالنامے سامنے رکھ دیے ہیں . انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر مولانا دس لاکھ لوگ لاتے ہیں اس کے لئے کم از کم پچیس ہزار بسیں درکار ہوں گی ،ابھی پرائیوٹ گاڑیوں کا تخمینہ لگانا باقی ہے .اگر بیس ہزار لوگ پرائیوٹ گاڑیوں میں آتے ہیں تو دس لاکھ لوگوں کو بسوں میں لانا پڑے گا . ایک بس کا کرایہ 15ہزار روپے بنتا ہے پچیس ہزار بسوں کا کرایہ تقریبا اڑھائی ملین ڈالر بنتا ہے . مبشر لقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے ٹرانسپورٹرز سے بات چیت کرنے کے بعد یہ پتہ چلا ہے کہ ان کے پاس ابھی تک ایسی کوئی بکنگ نہیں ہوئی ہے . مارچ میں شرکت کرنے والے افراد کا کھانا سے متعلق تخمینہ لگاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سستے سے سستا کھانا ہم نے فی کس لگایا ہے اگر اس طرح دیکھا جائے تو 10لاکھ لوگوں کے لئے ایک دن کا کھانا 60کروڑ روپے بنتا ہے جبکہ ایک مہینے کا کھانا 18ارب روپے بنے گا . تاہم اس میں ابھی باروچیوں کا کے اخراجات ، چولہے گیس سلنڈرز ، دیگیں ، چمچوں کا خرچ علیحدہ سے ہے . ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے دھرنے میں لوگ رات کو گھر چلے جاتے تھے اور صبح واپس آ جاتے تھے لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے لوگوں کو بسیں کیا روزانہ گھر لے کر جائیں گی، معروف صحافی نے سوال کیا ہے کہ اتنی بڑی فنڈنگ ان کے پاس کہاں سے آئی اور کون ان کی پشت پناہی کر رہا ہے ؟

..

Top