single photo

خاتون نے اپنے شوہر کا سر اُبال کر اس کیساتھ کیا کام کر ڈالا

      اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خاتون نے اپنے شوہر کا سر اُبال کر اس کیساتھ کیا کام کر ڈالا ، ایسا واقعہ کے سن کر ہی مردوں کی جان نکل جائے . .

.سپین میں چند ماہ قبل ایک خاتون نے اپنے شوہر کو قتل کر ڈالا اور اس کا سر کاٹ کر اپنے پاس رکھ لیا اور لاش کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی. گزشتہ دنوں وہ خاتون اپنی ہی ایک غلطی کی وجہ سے پکڑی گئی. میل آن لائن کے مطابق مقتول جیسس برانڈا سپین کے شہر کاسترو ارڈیالیس کا رہنے والا تھا. اسے اس کی 61سالہ بیوی ماریا ڈیل کارمین مرینو گومیز نے قتل کیا اور اس کا سر کاٹ کر اپنے پاس رکھ لیا اور لاش کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی. اس نے پولیس کو اپنے شوہر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروا دی. بعد ازاں اس خاتون نے اپنے شوہر کے سر کو پانی میں ابالا اور فوائل پیپر میں لپیٹ کر ایک باکس میں ڈال کر گھر میں رکھ لیا. جب پولیس کو مقتول کا دھڑ ملا تو خاتون کو خدشہ لاحق ہوا کہ پولیس گھر کی تلاشی لے گی چنانچہ اس نے وہ باکس اٹھا کر اپنی ایک دوست کو دے دیا. اس نے اپنی دوست کو بتایا کہ ”اس باکس میں ’جنسی کھلونے‘ ہیں اور میں نہیں چاہتی کہ یہ پولیس کے ہاتھ لگیں چنانچہ انہیں کچھ دنوں کے لیے اپنے گھر میں رکھ لو.“ تاہم اس باکس میں سے عجیب سی بدبو آرہی تھی جس پر اس کی دوست نے اسے کھول کر دیکھا تو اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی اور اس نے پولیس کو اطلاع دے دی. پولیس نے اس خاتون کے گھر سے مقتول کا سر برآمد کرنے کے بعد ماریا کو گرفتار کر لیا. پولیس کے مطابق ماریا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جلد اسے عدالت میں پیش کر دیا جائے گا.تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس نے اپنے شوہر کو کیوں قتل کیا.

..

Top