single photo

وزیر اعظم کی گریٹ ہال میں چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس سے ملاقات،پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، عمران خان

بیجنگ (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان کی گریٹ ہال میں چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس سےملاقات، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، چین کے تجربات سے مستفید ہوکر غربت ختم کرناچاہتے ہیں .

وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس کی ملاقات کے بعد جاری کردیا اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی چیئر مین نیشنل پیپلز پاٹی کانگریس سے ملاقات گریٹ ہال میں ہوئی .

وزیراعظم عمران خان کی چیئرمین کوچین کی 70 ویں سالگرہ پرمبارکباد دی .وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، گزشتہ چند دہائیوں میں چین کی معاشی ترقی قابل تحسین ہے. وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے تجربات سے مستفیدہوکرغربت کاخاتمہ چاہتاہے.

اقتصادی راہداری کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے.

انہوں نے کہا سی پیک کادوسرامرحلہ معاشی واقتصادی ترقی کا باعث بنے گا.مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو فوری اٹھانے کی ضرورت ہے.

..

Top