single photo

14 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

بھٹ شریف (قدرت روزنامہ) معروف صوفی بزرگ شاہ عبدل الطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے 14 اکتوبر کو صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق سنددھ کی معروف روحانی شخصیت شاہ عبدلطیف بھٹائی کے 276ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 14 اکتوبر بروز سوموار ہوجائے گا، جس کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں 14 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے .

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اکتوبر کو صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام ادارے، سرکاری و نجی سکول و کالج و یونیرسٹیاں بند رہیں گی. خیال رہے کہ ہر سال اسلامی مہینے صفر کی 14 تاریخ کو سندھ کی معروف روحانی شخصیت و بزرگ شاہ عبدلاطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات کا آغاز ہوتا ہے ، اور ہر سال صوبے بھر میں اسی دن چھٹی کا اعلان کیا جاتا ہے. حیدر آباد ڈویژن کے کمشنر محمد عباس بلوچ کی جانب سے شاہ عبد الطیف بھٹائی ؒ کے 276 ویں عرس کے موقع پر تما افسران کو انتظامات مکمل کرنے کے لیے 10 روزہ ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے. حیدر آباد کے ڈویژن کمشنر کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس ضمن میں کسی قسم کی بھی لاپرواہی قبول نہیں

کی جائے گی ، شاہ عبدلطیف بھٹائی ؒ کی درگاہ کی جانب جانے والے تمام راستوں کی صفائی ستھرائی اور مرمت کے کام کو عرس شروع ہونے سے مکمل کر لیا جائے تاکہ عرس پر آنے والے زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے . عرس کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر مٹیاری غلام حید چانڈیو کا کہنا تھا کہ عرس مبارک کے لیے بنائی جانے والی تمام محکموں کی کمیٹیوں کی نگرانی وہ خود کر رہے ہیں، کسی قسم کی بھی غفلت قابل قبول نہیں ، اگر کوئی شکایت آئی تو فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا. شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس کے پیش نظر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے ہیں اس حوالے سے ایس پی سٹی مٹیاری آصف احمد کا کہنا ہے کہ عرس مبارک کے موقع پر کسی بھی ناگیانی آفت سے نمٹنے کے لیے بائیس سو پولیس اہلکار، ایک سو سے زائد اسپیشل برانچ کے اہلکار جبکہ ضلع میں رینجرز کے نوجوان بھی تعینات ہونگے .

..

Top