single photo

عمران خان نے پاکستان کی مشکلات جڑ سے اکھاڑ پھینکنے والا فیصلہ کر لیا ، چین سے واپس آتے ہی کس مشن پر اور کس ملک کو روانہ ہونے والے ہیں؟ تازہ ترین خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے چین کے دورہ پر دو روز قبل روانہ ہوئے تھے امکان ہے کہ عمران خان چین سے وطن واپسی پر سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے . نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے یہ کہا جا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کی امید کی جا رہی ہے ہے، ذرائع نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ وزیراعظم چین سے واپسی پر سعودی عرب جائیں گے ، وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے .

ضرور پڑھیں: پاکستان اور بھارت نے اہم کام پر اتفاق کرلیا

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان چین کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر اور وزیراعظم سمیت کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں ،اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان مختلف مفاہمت سے جڑی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے واضح رہے کہ اس دورے پر پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی عمران خان کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں. یاد رہے کہ گزشتہ روز منگل کو چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے، چین نے اپنے عوام کو غربت سے نکالا، دنیا بھر کے لیے کاروبار کے مواقع پیدا کیے، موجودہ وقت چین سے سیکھنے کا ہے. چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھیں گے.زیر اعظم نے کہا کہ کرپشن کے باعث ملک کی ترقی کی رفتار کم ہوتی ہے، دنیا وہیں سرمایہ کاری کرتی ہے جہاں کرپشن نہ ہو. انہوں نے کہاکہ ماضی میں پاکستان دنیامیں تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت تھی، ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے، چینی صدر نے کرپشن کیلئے جنگ کی، چین نے 4 ہزار وزرا کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا. کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا.وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے حکومت میں آتے ہی کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کیے، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی، وزیراعظم ہاوَس سے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی.انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، مسائل کے حل کیلئے سی پیک اتھارٹی قائم کی گئی ہے، چینی وکرز کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس بنائی گئی ہے .

..

ضرور پڑھیں: ایل او سی کی خلاف ورزی، بے بنیاد بھارتی دعوے کے ثبوت کا مطالبہ ، پاکستان نے ایسا فیصلہ کرلیا کہ جان کر مودی سرکار مزید پریشان ہوجائے گی

Top