single photo

’’فضل الرحمان آرہا ہے،ایک طوفان لارہاہے ‘‘

لاہور(قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام ( ف) نے آزادی مارچ کیلئے پارٹی ترانہ تیار کرلیا ، ’’ گو نیازی گو ‘‘ کے الفاظ بھی پارٹی ترانے کا حصہ ہیں . تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے اپنی سیاسی جلسوں اور دھرنے کے دوران مختلف گلوکاروں کی آواز میں پارٹی ترانے تیار کئے گئے .

ضرور پڑھیں: ہمارے احتجاج سے حکمرانوں کی اکڑ ختم ہوگئی،غداروں کو حکمرانی کی اجازت نہیں دے سکتے،فضل الرحمان

عوام کی جانب سے تحریک انصاف کے پارٹی ترانوں کو ملنے والی پذیرائی کے بعد مسلم لیگ (ن) او رپیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے بھی خصوصی طو رپر پارٹی ترانے تیار کرائے . جے یو آئی (ف) جس نے 27اکتوبرکواسلام آباد کی طرف آزاد ی مارچ کا اعلان کیا ہے نے بھی پارٹی ترانہ تیار کیا ہے جس کے بول ہیں .

’’فضل الرحمان آرہاہے،ایک طوفان لارہا ہے ،بن کے بادل چھا رہاہے،سوچ توں اب کیا رہاہے،چھوڑ کرسی ، چھوڑ کرسی کرکنارا،پھر نہ دیکھیں منہ تمہارا ،گو نیازی گو ،گو نیازی گو .قوم نے ہے مل کر پکارا ، اب نہیں ہے کوئی چارہ گونیازی گو ، گو نیازی گو ‘‘.جے یو آئی (ف) کی جانب سے پارٹی ترانے کو سوشل میڈیا پر بھی چلایا جارہاہے .

..

ضرور پڑھیں: بڑا تہلکہ : مولانا فضل الرحمان کو دھرنے میں خرچ ہونے والا پیسہ کہاں سے ملا تھا؟ اصل کہانی نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

Top