single photo

عُثمان بُزدار نے وسیم اکرم پلس بن کر دکھا دیا، سالوں بعد چکوال اور جہلم میں شاندار کاموں کا اعلان، سینٹرل پنجاب کی عوام خوشی سے نہال ہوگئی

چکوال (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بُزدار کا کہنا ہے کہ آج عوام کی خدمت کے ایک اور وعدہ پورا ہونے پر اطمینان محسوس کررہاہوں، صحت انصاف کارڈ مستحق افراد کے لئے مفت علاج کا بہت بڑا پروگرام ہے، صحت انصاف کارڈ کے ذریعے مستحق افراد 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج کرا سکتے ہیں، اس کارڈ کے ذریعے صوبے کی مجموعی آبادی کے30فیصد حصے کو بہترین ہیلتھ کور فراہم کیا جائے گا،ترقی کا سفر جاری رہے گا اور جتنے منصوبوں کے اعلان میں کر رہا ہوں انکی نگرانی بھی میں ہی کرونگا . تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا چکوال میں ضلع چکوال اور ضلع جہلم میں مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے، اس تقریب سے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر یہ رقم دوبارہ بھی مستحق افراد کو دی جائے گی،صحت انصاف کارڈ کے ذریعے صوبے کے سوا 3کروڑ افراد مستفید ہوں گے،صحت انصاف کارڈ ہولڈر ایمرجنسی سمیت 8بڑی بیماریوں کا علاج کروا سکے گا،ضلع چکوال کے 4لاکھ36ہزار سے زائدافراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں گے،ضلع کی 29فیصد آبادی کو ہیلتھ کورفراہم کیا جائے گا، عثمان بُزدار کا مزید کہنا تھا کہ ضلع جہلم میں 27فیصد آبادی کو ہیلتھ کور حاصل ہوگا،ضلع جہلم کے 3لاکھ30ہزار سے زائد افراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں گے،تحریک انصاف کی حکومت نے ایک برس کے دوران ہسپتالوں میں 9 ہزار بیڈز کا اضافہ کیا ہے،ہماری حکومت صوبے میں 9 نئے ہسپتال بنا رہی ہے،گزشتہ 26 برس سے کسی حکومت نے نئے ہسپتال بنانے پر توجہ نہیں دی،ہیلتھ کے بجٹ میں 30 فیصد ریکارڈ اضافہ کیا ہے،چکوال کیلئے رواں سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 99 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں،ان منصوبوں کی تکمیل پر ساڑھے26ارب روپے سے زائدصرف ہوں گے،عوام کی خدمت،خوشحالی،فلاح وبہبود اورترقی کے عہد کو ہر قیمت پر نبھائیں گے .

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چکوال کو اپنے گھر کی طرح سمجھتا ہوں،اسے ترقی کے سفر میں شامل کریں گے،چکوال کی ایک ایک تحصیل میں جا کر مسائل کا خود جائزہ لوں گا، دریں اثناء وزیراعلیٰ نے لاوا میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان کیا بھی کیا ،ماضی کی حکومت نے تحصیل لاوا کے عوام کے ساتھ ہسپتال نہ بنا کر زیادتی کی ہے،وزیراعلیٰ کا چکوال میں نیا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھی بنانے کا اعلان بھی کیا.ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال کی حالت اچھی نہیں، ہم چکوال میں نیا ڈی ایچ کیو ہسپتال بنائیں گے،چکوال میں یونیورسٹی کے قیام کا بل منظور ہو گیا ہے، دوبارہ یہاں آ کر سنگ بنیاد رکھوں گا،ترقی کا سفر جاری رہے گا،جتنے پراجیکٹس کا اعلان کیا ہے ان کی نگرانی خود کروں گا. عثمان بُزدار کا کہنا تھا کہ راجن پور سے صحت انصاف کارڈ کا آغاز کیا،آج 30 اضلاع میں یہ پروگرام شروع ہو چکا ہے. اس موقع پر صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، یاسر ہمایوں، عمار یاسر، رکن قومی اسمبلی سالک حسین، ارکان صوبائی اسمبلی آفتاب اکبر، یاور کمال، فوزیہ بہرام، آسیہ امجد اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

..

Top