CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

13947

  • Deaths
    293
  • Sindh
    4956
  • Punjab
    5526
  • Balochistan
    853
  • KP
    1984
  • Islamabad
    245
  • GB
    318
  • AJK
    65


حکومت پاکستان نے چینی کمپنیوں کو خوشخبری سنادی، کھلی چھوٹ دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت پاکستان نے گوادر میں چین سے تعلق رکھنے والی چار کمپنیوں کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دیدیا ہے . اس بات کا اعلان وفاقی وزیر علی زیدی اور حماد اظہر نے چائنا اوورسیز کمپنی کے سی ای او کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا .

ضرور پڑھیں: چین پاکستان سے ناراض، انرجی سیکٹرکی نیلامی میں چینی کمپنیوں نے حصہ نہیں لیا

علی زیدی کا کہنا تھا کہ گوادر میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے.وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ گوادر میں کوئلے سے چلنے والا 300 میگاواٹ بجلی گھر نصب کیا جا رہا ہے. گوادرمیں کھارے پانی کوصاف کرنے کا پلانٹ بھی نصب کر رہے ہیں. پلانٹ سے 5 لاکھ گیلن پانی پینے کے قابل بنایا جا سکے گا.

اس موقع پر چائنا اوورسیز کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے. موجودہ حکومت نے ہمارے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے. گوادر پورٹ کے حوالے سے ایس آر او بھی جاری کر دیا گیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: کرونا وائرس ،چینی کمپنیوں نے پاکستان سے اہم چیز کی خریداری بند کر دی،ہزاروں افراد معاشی بدحالی کا شکار


Top