single photo

جج کو جس منصب پر بیٹھایا گیا ہے اس کا احتساب بھی کڑا ہونا چاہیے،چیف جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاہے کہ جج کو جس منصب پر بیٹھایا گیا ہے اس کا احتساب بھی کڑا ہونا چاہیے،جج کو بغیر کسی سفارش کے غیر جانبدار طریقے سے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے،منصف کا آزاد منش ہونا عدلیہ کی آزادی اور قانون کی بالادستی کے لازم ہے . بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عدالتی آزادی کا مفہوم اور اسکا مقصد کے عنوان سے ہائی کورٹ میں سیمینار جاری ہے،جج کو جس منصب پر بیٹھایا گیا ہے اس کا احتساب بھی کڑا ہونا چاہیے

انہوںنے کہاکہ جج کو بغیر کسی سفارش کے غیر جانبدار طریقے سے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے .

ضرور پڑھیں: عمران خان کی قیادت میں شفافیت کیساتھ احتساب کا عمل جاری کس وزارت نے 132کروڑ55لاکھ کی مزید ریکوری کر لی؟جانئے

انہوںنے کہاکہ ایک منصف کیلئے آزاد ہونا اس لیے ضروری ہے کہ وہ دیانتداری سے فیصلے کرسکیں. انہوںنے کہاکہ اگر کسی جج نے یہ سوچنا شروع کردیا کہ وہ صرف پاپولر فیصلہ کرے وہ بھی درست نہیں. انہوںنے کہاکہ یک جج پر کئی طرح کے طبقات اثر انداز ہو سکتے ہیں، جج پر اثر طاقت ور قوتوں کا بھی ہوسکتا ہے،جج پر دوستوں رشتہ داروں کا بھی اثر ہوسکتا ہے،کسی منصف کے بارے میں پوچھنا ہو تو اس کی بار سے معلوم کرلیں. انہوںنے کہاکہ منصف کا آزاد منش ہونا عدلیہ کی آزادی اور قانون کی بالادستی کے لازم ہے. انہوںنے کہاکہ میں بیرون ملک گیا تو میرے بارے میں بھی سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ ہوا،

ایک نہیں سو بار میرے بارے میں پراپیگنڈہ کریں،میں نہ سوشل میڈیا دیکھتا ہوں نہ اٴْس کا اثر لوں گا .جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ میری وفاداری اپنے حلف کے ساتھ ہی رہے گی.انہوںنے کہاکہ ہم روز لوگ عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں کئی لوگوں سے سوال پوچھ چکا، ہر ایک سے پوچھا وہ ایک مومن بتائیں جس نے نچلی عدالتوں میں سچی گواہی دی ہو. جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ اس اسلامی معاشرے میں ابھی تک ایک وہ شخص کسی نے نہیں دکھایا .چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ضلعی کچہری اسلام آباد کی دکانوں میں قائم ہے، کسی حکومت کو توفیق نہیں ہوئی اس کا کچھ کرے.انہوںنے کہاکہ ہماری حکومتوں کی بھی ترجیح میں یہ عدالتیں شامل نہیں رہیں .

..

ضرور پڑھیں: احتساب کا خوف، تحریک انصاف کے سینئر وزیر نے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی

Top