single photo

جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اسی طرح سے چلی جائے گی‘مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اسی طرح سے چلی جائے گی . لاہور میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے موبائل برآمدگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے الزام لگایا، تردید بھی انہیں کی طرف سے آئی .

ضرور پڑھیں: نواز شریف کے لندن روانہ ہوتے ہی (ن) لیگ شیر بن گئی۔۔۔ حکومت کے خلاف اب تک کی بڑی گیم ڈال دی

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے اسی طرح دھاندلی زدہ حکومت کے پائوں نہیں اور جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اسی طرح سے چلی جائے گی.بعد ازاں مریم نواز اور یوسف عباس کو احتساب عدالت سے واپس جیل روانہ کر دیا گیا.

..

ضرور پڑھیں: 2 سے 4 منٹ میں حکومت ختم۔۔۔!!! عمران خان نے 1 تیر سے 2 شکار کر لیے، وزیر اعظم کیا کرنے والے ہیں؟ مبشر لقمان نے خبر بریک کر دی

Top