چوہدری سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات

      لاہور(قدرت روزنامہ)مولانافضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں جہانگیر ترین کی انٹری ہوئی ہے ،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین مولانافضل الرحمٰن کومنانے کے لیے میدان میں آگئے اوراس سلسلے میں انہوںنے گورنرہائوس لاہورمیں گورنرپنجاب چوہدری سرورسے ملاقات کی اوراس حوالے سے لائحہ عمل اختیارکیاگیا . ذرائع کے مطابق گورنرپنجاب اورجہانگیرترین کے درمیان اہم ملاقات میں مولانافضل الرحمٰن کیساتھ بیک ڈورڈپلومیسی پرمشاورت ہوئی .

ضرور پڑھیں: بائے بائے تحریک انصاف۔۔۔!!! چوہدری سرور کا گورنر شپ اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ، اب کس جماعت میں جارہے ہیں؟ بڑی خبر

پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین بیک چینل ڈپلومیسی کے لیے مشہورہیں اوروہ معاملات کواچھی طرح سلجھانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں اوراسی سلسلے میں انہوں نے گورنرپنجاب چوہدری سرورسے ملاقات کی .دوسری جانب اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کے اجلا س میں حکومت کومزیدوقت نہ دینے کافیصلہ کیاگیاہے.

..

ضرور پڑھیں: خیبرپختونخواہ کے وزراء کی چھٹی کی بعد اب گورنر پنجاب کی باری؟؟؟ وزیراعظم عمران خان نے چوہدری سرور کو فل اینڈ فائنل وارننگ جاری کر دی


Top