single photo

بریکنگ نیوز: ملکی سیاست میں ہلچل ۔۔۔۔ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمٰن کے مارچ میں شرکت کے حوالے سے حتمی اعلان کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوری معاشرے میں احتجاج کرنے کا ہرعام وخاص شہری کو بنیادی طور پر حق حاصل ہے ، انہوں نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی آزادی مارچ کی حمایت کررہی ہے . میڈیا ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کی .

وزیر اعلیٰ سندھ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو صوبے بھر میں امن وامان اور موجودہ صورت حال کے حوالے سے بریفنگ دی اور وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق آگاہ کیا . وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی ہی خامیوں کی وجہ سے سندھ کی ترقی پر برا اثر پڑ رہا ہے . اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں احتجاج سے کسی شہری کا روکا نہیں جا سکتا یہ ہر شہری کو یہ بنیادی حق ہے .انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی مارچ مین شریک ہو گی اور ہم مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہیں . یاد رہے کہ حکومتی اراکین نے بھی رائے دی ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اگر مارچ کا اس قدر ہی واویلا مچا رہے ہیں تو ان کو آزادی مارچ کا شوق پورا کر لینے دیں. کہا جا رہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اگر آزادی مارچ کی آڑ میں ملک کے حالات کو سنگین کرنے کی نیت رکھے ہوئے ہیں تو 22 کروڑ عوام مولانا کی اصلت کو جان جائیں گے. یاد رہے کہ اکتوبر میں ہونے والے آزادی مارچ کام مقصد ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں اور ملک میں دوبارہ سے انتخابات کا آغاز کیا جائے، اس سلسلے کو آگے بڑھانے کے لیے اپوزیشن نے باہمی اتحاد کرلیا ہے تاکہ موجودہ حکومت کو گرایا جا سکے. تاہم اپوزیشن نے اتحادی بن کر یہ عزم کیا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کا دفاع کریں گے.

..

Top