single photo

نیب کا ادارہ عدالتوں کو مانتا ہے نہ قانون کو، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ نہ عدالتوں کو مانتا ہے اور نہ ہی پاکستان کے قانون کو اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتا ہوں . بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیراعجاز جکھرانی کے گھر پر نیب کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ایما پر پی پی کارکنان اور عہدیداروں پر جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے،

نیب کاروائیوں کے پیچھے حکومت کی انتقامی سیاست کا پورا پورا عمل دخل ہے .

ضرور پڑھیں: اے این پی کے بعد بلاول بھٹو زرداری کا بھی آج ہی جلسہ سے خطاب کرنے کا اعلان

انہوں نے کہاکہ دشمن کی بھی چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال کیا جاتا ہے مگر نیب اپوزیشن دشمنی میں سب بھول گیا ہے، پی پی پی عہدیداروں اور کارکنان کو اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، پارٹی کا ہر کارکن اعجاز جاکھرانی کے ساتھ کھڑا ہے.

..

ضرور پڑھیں: عوام ظالم حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتی ،عمران خان کو استعفیٰ دینا ہو گا:بلاول بھٹو زرداری

Top