single photo

بلاول بھٹو زداری کا آزادی مارچ کی حمایت کااعلان

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ جمہوریت معاشرے میں احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، پیپلز پارٹی آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے . نجی جیویز چینل کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ملاقات کی .

ضرور پڑھیں: جے یو آئی کے آزادی مارچ میں کنٹینر سے نوجوان کی ہلاکت،رہبرکمیٹی،فضل الرحمان،شہبازشریف ،بلاول و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

وزیر اعلیٰ سندھ نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی اور وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق آگاہ کیا . وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی غلطیوں سے سندھ کی ترقی متاثر ہورہی ہے .

اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جمہوریت معاشرے میں احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے .انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے .

..

ضرور پڑھیں: آزادی مارچ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن جماعتوں کے لیے وبال جان بن گیا

Top