single photo

سعودی عرب میں 2 پاکستانیوں کا سر قلم کر دیا گیا، دونوں نے کیا جرم سرزد کیا تھا؟

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں دو پاکستانیوں کے سر قلم کر دئیے گئے . شرعی عدالت میں غلام قمر اور محمد اکبر پر ہیروئن اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا .

ضرور پڑھیں: برطانیہ میں کوئی جرم نہیں کیا،سپریم کورٹ کو پیسے دینے کیلئے گھربھی بیچنا پڑا تو بیچ دیں گے،ملک ریاض

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں پاکستانی شہریوں نے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا.جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کے مطابق ستمبر2019 تک 21 پاکستانیوں سمیت134 افراد کے سر قلم کیے گئے. سزائے موت پانے والوں میں21پاکستانی، 15یمنی، 5شامی، چار مصر ی، دو اردن، دو نائیجیریا، ایک صومالیہ کا شہری شامل ہے جب کہ دو کی شناخت نہیں بتائی گئی.اس سال

پھانسی پانے والوں میں تین خواتین اور 51 وہ ہیں جن پر منشیات کے الزامات تھے.ڈیتھ پنلٹی پروجیکٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ مزید 24افراد کو پھانسی کا خطرہ ہے جن میں سیاسی مخالفین، علما اور انسانی حقوق کے کارکن بھی شامل ہیں.گزشتہ برس2018 میں سعودی عرب نے 149 افراد کو پھانسی دی گئی تھی.

..

ضرور پڑھیں: ایران میں گرفتار روسی صحافیہ دو ہفتے بعد رہا جانتے ہیں کس سنگین جرم میں گرفتار کیا گیا تھا

Top