single photo

پاکستان نے عالمی امن کی خاطر لازوال قربانیاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی امن کی خاطر لازوال قربانیاں دیں ہیں، دنیا کو چاہیے کہ پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے، خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال ،حقائق کو سامنے رکھ کر امن اور ترقی کو موقع دینا لازمی ہے، پاکستان خطے میں امن کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا . ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ نے امریکی سینیٹرز کرسٹوفر جے وان ہولین اور میگی حسن سے ملاقات کے دوران کیا .

ضرور پڑھیں: مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے یکطرفہ اقدامات غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہیں، اب وقت ہے کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ کشمیر کے تنازعہ کو پرامن طور پر حل کیا جائے، پائیدار ترقی اور استحکام امن و سلامتی کیلئے لازم و ملزوم ہیں، بھارتی اقدامات کشمیریوں کے حق خودارادیت پر براہ راست حملہ ہیں، مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل وقت کی اہم ضرورت ہے‘ پاکستان افغان مسئلے کے پرامن اور سیاسی حل کے لئے کردار ادا رہا ہے‘ پاکستان پائیدار عالمی امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا

ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امریکی وفد کا دورہ انتہائی اہم ہے. انہوں نے کہا کہ خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال اور حقائق کو سامنے رکھ کر امن اور ترقی کو موقع دینا لازمی ہے. پاکستان خطے میں امن کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا. صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کی خاطر لازوال قربانیاں دیں ہیں.دنیا کو چاہیے کہ پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے.چیئرمین سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں امریکی سینیٹرز کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ 63دن سے کرفیو نافذ ہے.مقبوضہ وادی کو اوپن جیل بنا دیا گیا ہے.

کرفیو کے باعث انسانی بحران کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے.دنیا اسے انسانی مسئلہ سمجھ کر اپنا کر دار ادا کرے. انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ظلم اور جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. امریکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر روکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے.کشمیر کے مسئلے پر امریکی سینیٹرز کی حمایت پر شکر گزار ہیں.ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ روابط، تجارتی معاونت، پارلیمانی تعلقات و ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا . چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری اور تعاون کے ذریعے عوامی سطح پر روابط کو بڑھایا جا سکتا ہے. ملاقات میں افغان امن عمل اور حالیہ مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا . محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان ایشیائی خطے اور بالخصوص افغانستان میں امن کا خواہاں ہے. افغانستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کا سیاسی حل مذاکرات کے ذریعے ہی نکالنا ہوگا. اس موقع پر امریکی سفیر بھی موجود تھے .بعد ازاں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے امریکی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جس میں سینیٹرز اور وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی .

..

ضرور پڑھیں: عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ کیا ہے؟ بلاول بھٹو نے بتا دیا

Top