CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

17699

 

 

 

 

 

 

  • Deaths
    408
  • Sindh
    6675
  • Punjab
    6340
  • Balochistan
    1136
  • KP
    2799
  • Islamabad
    343
  • GB
    340
  • AJK
    66

 

 


میں نے عمران کو کہا کہ تھوڑے پیسے لے کر ان کو چھوڑ دو معاف کر دو، آخری عمر میں ہے خوار مت کرو

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کوئی لانگ مارچ نہیں کریں گے، پنڈی اسلام آباد میں بہت ڈینگی ہیں مولانا کو کاٹ لیں گے، اپوزیشن سے تمام معاملات طے ہیں، اندر کی بات یہ ہے عمران خان 5 سال پورے کریں گے . اپوزیشن کی پارٹیاں مجھے گالیاں دیتی ہے حالانکہ میں ان کا ساتھ دیتا ہوں میں نے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے صرف نواز شریف اور زرداری چور نہیں پورا معاشرہ چور ہے .

ضرور پڑھیں: “پیسے لیکر لوگوں کو چھوڑ رہے ہو” شاہ محمود قریشی تھانیدار پر برس پڑے

چور کا پتا جب لگتا ہے جب وہ اقتدار میں آتا ہے میں نے عمران کو کہا کہ تھوڑے پیسے لے کر ان کو چھوڑ دو معاف کر دوں ، آخری عمر میں ہے خوار مت کرو.انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا وقت نہیں آئیگاسب لوگ ایک ہورہے ہیں پنجاب میں اگر جمع ہوئے تو ان سب کو ڈینگی ہوجائیگاکشمیر کے معاملہ پر شہباز شریف بھی عمران کے ساتھ ہے اور کچھ ٹائم میں بلاول بھی ساتھ ہوگا

شہباز شریف اور بلاول دونوں مولانا فضل الرحمان کو سمجھانے میں کامیاب ہو جائینگے، فضل الرحمان کا اصل کام تو عمران خان نے کردیا. عمران خان کشمیر کیلئے لڑا ہے، مودی نے جو قدم لیا ہے اس سے وہ پھنس گیا ہے، انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کا موسم چل رہا ہے مجھے نہیں معلوم کہ کس کی گرفتاری ہونی ہے، بلاول نے کہا کہ وہ مراد علی شاہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، میری کوشش ہوگی ایسا نہ ہونیدیا جائے، بلاول کو ٹائم لگے گا وہ بچہ ہے. شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان کوئی لانگ مارچ نہیں کریں گے، سب طے ہے، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو غفور حیدری کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ پنڈی اسلام آباد میں ڈینگی موجود ہے، مولانا وہیں رہیں تو اچھا ہے. مولانا لانگ مارچ کرنے نکلیں گے تو ڈینگی کا سامنا کرنا پڑے گا، پنڈی اسلام آباد میں بہت ڈینگی ہیں مولانا کو کاٹ لیں گے.

..

ضرور پڑھیں: پیسے کے زور پر غریبوں کو اپنے پاؤں میں جھکانے والا وڈیرہ گرفتار پاؤں پکڑا کے معافی منگوانے والا شخص غریبوں کو کیا کرنے کا کہتا تھا ؟


Top