CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

14885

  • Deaths
    327
  • Sindh
    5291
  • Punjab
    5827
  • Balochistan
    915
  • KP
    2160
  • Islamabad
    297
  • GB
    330
  • AJK
    65

نوازشریف کنجوس اور زرداری کھلے دل کے آدمی ، آصف زرداری کے بندوں نے ڈیل کے پیسے بھی دینا شروع کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر کے مظلوموں کا کیس 27 ستمبر کو اقوام متحدہ میں لڑنے جارہے ہیں . نوازشریف کنجوس اور زرداری کھلے دل کے آدمی ہیں .

ضرور پڑھیں: بیوی کے غصے کو مذاق نہ سمجھیں،اس آدمی سے عبرت پکڑیں

آصف زرداری کی ٹیم نے پیسے دینے شروع کئے ہیں نام بتا کر کام نہیں خراب کرنا چاہتا. ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کشمیر کے مظلوموں کےلئے کیس ستائیس ستمبر کو اقوام متحدہ میں لڑنے جارہے ہیں،

کشمیر اور سی پیک کے معاملات پر حکومت کیخلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے. شیخ رشید نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا، کہتے ہیں نوازشریف ضدی ہیں بہت سارے مسئلے خراب کر لیتے ہیں جبکہ شہباز شریف مصالحت کروانا جانتے ہیں. تاہم زرداری کھلے دل کے آدمی ہیں ہیں جو بانٹ کر کھاتے ہیں. شیخ رشید نے کہا مولانا فضل الرحمان کو مولانا عبدالغفور حیدری کے ذریعے پیغام بھیج دیا ہے کہ سیاسی جماعتیں ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوں گی.

..

ضرور پڑھیں: وہ آدمی جس نے اربوں روپے لگا کر ہمیشہ ’زندہ‘ رہنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا، یہ کیسے ممکن ہے؟ ایسا طریقہ کہ جان کر انسان دنگ رہ جائے


Top