single photo

ہیوسٹن میں مودی کے خطاب کے موقع پر ہزاروں پاکستانیوںکا مظاہرہ

ہیوسٹن (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیربرائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور ہیوسٹن میں مودی کے خطاب کے موقع پر سینکڑوں مظاہرین کو جمع کرکے سڑکوں پر لے آئے . کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کے خون میں رنگے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے موقع پر امریکہ میںمقیم پاکستانی عورتوں ، بچوں ، بوڑھوں ، نوجوانوں اور سکھ مظاہرین نے مودی کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے .

ضرور پڑھیں: جبری برطرفی، غیراعلانیہ سنسرشپ کیخلاف PFUJکاملک گیر مظاہرہ

فاشسٹ مودی کے خطاب کے موقع پر مظاہر ین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے

جن پر مودی کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے . مظاہر ین نے اس موقع پر ”کشمیر بنے گا پاکستان “اور ”گومودی گو“کے فلک شگاف نعرے لگائے جن سے ہیوسٹن کی فضائیں گونج اٹھیں.

..

ضرور پڑھیں: اسرائیل کے خلاف ایتھوپیا کے یہودیوں کا مظاہرہ

Top