single photo

پاکستانی ایف 16 گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹ نکلا ۔۔۔۔ بھارتی ائیر چیف کے بیان نے پول کھول کر رکھ دیے

لاہور (قدرت روزنامہ) بھارتی فضائیہ کے چیف نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کے دعوے کا کوئی ثبوت نہ ہونے کا اعتراف کر لیا، فروری کے ماہ میں پاک فضائیہ نے بھارت کا مگ 21 اور ایس یو 30 طیارے مار گرائے تھے، شرمندگی سے بچنے کیلئے بھارت نے پاکستان کا جنگی طیارہ مار گرانے کا جھوٹ بولا تھا جسے امریکا نے بھی رد کر دیا تھا . تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے چیف نے اعتراف کر لیا ہے کہ ان کے پاس پاکستان کے ایف 16 کو مار گرائے جانے کے دعوے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے .

ایک بھارتی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے چیف نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ابھی نندن نے پاکستان کا جنگی طیارہ مار گرایا تھا، تاہم ہمارے پاس اپنے دعوے کو درست ثابت کرنے کے لئے کوئی ثبوت موجود نہیں . واضح رہے کہ رواں برس فروری کے ماہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی جھڑپیں ہوئی تھیں . ان جھڑپوں کے دوران پاکستان نے بھارت کے مگ 21 اور ایس یو 30 جنگی طیارے مار گرائے تھے. جب کہ پاکستان نے بھارت کا پائلٹ ابھی نندن بھی دبوچ لیا تھا. پاک فضائیہ کے ہاتھوں اس بدترین شکست کے بعد بھارت بوکھلا گیا تھا اور یہ جھوٹا دعویٰ کرنا شروع کر دیا تھا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرایا تھا. تاہم بعد ازاں امریکا نے بھی بھارت کے اس دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا تھا. جب کہ تاحال بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے بھی بھارتی فضائیہ اور حکومت کے اس جھوٹ کے حوالے سے کوئی بیان جاری کیا ہے. اب بھارت کی فضائیہ کے چیف نے خود ہی اپنے جھوٹ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لئے ثبوت موجود نہیں ہے. خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کے چیف نے دعویٰ کیا تھا کہ پائلٹ ابھی نندن نے پاکستانی طیارہ مار گرایا تھا .

..

Top