single photo

عام انتخابات 2018 میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، پیسے کہاں گئے؟ جانئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام انتخابات 2018 میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آ گئی ہیں،ضرورت سے دوگنا زائد بیلٹ باکسز اضافی فولڈ ایبل سکرینز کی خریداری کا انکشاف ہوا ہے . الیکشن کمیشن کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیاکہ پولنگ عملے کو ادائیگیوں کا ایڈجسٹمنٹ ریکارڈبھی موجود نہیں ہے .

ضرور پڑھیں: سی پیک کا واحد منصوبہ جسے حکومت نے چین سے قرضہ لینے کی بجائے خود اپنے پیسے سے تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا

نجی ٹی وی کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ضرور ت سے زائد بیلٹ باکسز اور سکرینوں کی خریداری سے 36 کروڑ 68 لاکھ کا نقصان ہوا.رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پولنگ سٹیشنوں کی کل تعداد سے ڈیڑھ ہزار سے زائد گاڑیاں حاصل کی گئیں.

اسی طرح پولنگ عملے کو سوا 53 کروڑ کی ادائیگیوں کی ایڈجسٹمنٹ بھی نہیں کی گئی.آڈٹ حکام نے دیر تک کام کرنے والے افسران کے کھانے پر خرچ ہونے والے 3 کروڑ 86 لاکھ بھی خلاف ضابطہ قرار دے دئیے.سیمینارز اور انٹرٹینمنٹ تحائف کی مد میں خرچ کئے جانیوالے 98 لاکھ کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں ہے. ایک لاکھ پندرہ ہزار بیلٹ باکسز اور 1 لاکھ 46 ہزار سکرینز اضافی خریدی گئیں.رپورٹ کے مطابق کل 85ہزار پولنگ سٹیشنوں تھے ساڑھے 86 ہزار سے زائد کے لئے ٹرانسپورٹ فنڈز دئیے گئے.

..

ضرور پڑھیں: کیا بیوی بغیر اجازت شوہر کے بٹوے سے پیسے نکال سکتی ہے ؟

Top