single photo

شیخ رشید کے ساتھ بڑی بری ہو گئی ۔۔۔ میڈیا میں ان رہنے کے شوق میں مبتلا پنڈی بوائے کے ساتھ ایسا کیا ہوگیا کہ واقعی میدان چھوڑ کر بھاگ نکلے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث ڈی سی او راولپنڈی کو معطل کر دیا . انہوں نے ڈینگی پھیلنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ پرائیویٹ ہسپتالوں کو ڈینگی کیلئے تیار کیا جا رہا ہے .

ہولی فیملی ہسپتال میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہسپتال کا وزٹ کیا 3800 مریض داخل ہوئے ہیں، چھبیس سو میں ڈینگی کا وائرس نکلا، انسداد ڈینگی کی خود نگرانی کروں گا. انہوں نے کہا کہ لاہور جا رہا ہوں سی ایم پنجاب عثمان بزدار سے ڈینگی پر بات کروں گا. ہولی فیملی کے دورہ کے موقع پر شیخ رشید کی آمد پر شدید نعرے بازی کی گئی. ہسپتال میں موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے حکومت مخالف نعرے بازی کی جن میں ’’مک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گو نیازی‘‘ اور ’’گو شیخ گو‘‘ کے نعرے لگائے. تاہم وفاقی وزیر ریلوے شدید عوامی رد عمل پر میڈیا ٹاک ادھوری چھوڑ کر چلے گئے. شیخ رشید نے کہا کشمیر میں کرفیو اٹھنے پر تحریک آزادی سرگرم ہوگی، مودی پھنس گیا ہے.ایک اور خبر کے مطابق راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹروں کا مریض کے لواحقین پر تشددکیا تھا، تھانہ نیوٹاون میں ڈی ایم ایس ہولی فیملی،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر جنید پر مقدمہ درج،ملزمان تاحال فرار ملزمان پر مریضہ کے لواحقین کو حبس بے جا میں رکھنےاور تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مقدمہ متوفی خاتون کے کزن کی مدعیت میں درج ہوا ملزمان نے گزشتہ روز حاملہ خاتون کے لواحقین پر تشدد کیا تھا تشدد کے نتیجے میں حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق ہوگئی تھی

..

Top