single photo

صبح صبح بریکنگ نیوز: مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے اور اہم رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن اسمبلی فرح دیبا نے اپنی ساتھی ن لیگی خواتین عہدیداران شمیم لیاقت،مدیحہ منیر،ناصر نذیر،ارم طاہر،سیدہ بانو، حرا طاہر،سیدہ حمد،آمنہ شفقت سمیت مسلم لیگ ہاؤس میں کامل علی آغا جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا . اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹریکامل علی آغا نے ان کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شمولیت کرنے کو خوش آمدیدکہیں گے انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے خوش آمدید کہیں گے،پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کی خالق جماعت ہیں اور یہ ہی ملک کو مستحکم، فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی .

ضرور پڑھیں: تحریک انصاف کے اہم رہنما نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا سر لانے والے کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا

ہم نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی میں نئی تنظیم سازی میں شامل کرکے انہیں اہم عہدوں دیئے جائیں گے. دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ن لیگ کے رہنمااحسن اقبال نے کہاہے کہ 30ستمبر کون لیگ آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرے گی ، ہم ایک قومی ایجنڈے پر جائیں گے

جس کے تین نقطے ہونگے جن میں ایک آئین کی بالادستی ، دوسرا حکومت کاخاتمہ اور تیسرانئے الیکشن کا انعقاد ہے . جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 45دن ہوگئے ہیں لیکن ہمارے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کسی ایک ملک کا دورہ بھی نہیں کیا . انہوں نے کہا کہ30ستمبر کون لیگ آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرے گی ، تمام سیاسی جماعتوں میں یہ بات طے ہے کہ ہم نے ایک کامن ایجنڈا طے کرنا ہے ، ہم ایک قومی ایجنڈے پر جائیں گے جس کے تین نقطے ہونگے جن میں ایک آئین کی بالادستی ، حکومت کاخاتمہ اورنئے الیکشن کا انعقاد تاکہ نئی حکومت آئے اورملک کو درست ڈگر پر ڈالے .

..

ضرور پڑھیں: تحریک انصاف کے اہم رہنما اور سابق وزیر علیم خان ’’امیر ترین‘‘ نکلے، اثاثوں کی مالیت کتنے ارب تک جاپہنچی؟ حیرت انگیز انکشافات

Top