single photo

اسرائیل میں تیارکردہ بموں کی بڑی کھیپ بھارت پہنچا دی گئی ،ان کی کیا خاصیت ہے ؟دشمن ملک سے بڑی خبر آگئی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سرائیل کے تیار کردہ اسپائس 2000 بموں کی پہلی کھیپ بھارت پہنچ گئی ہے . ٹائمز آف انڈیاکی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بموں کی کھیپ کو گوالیار ایئر بیس پہ وصول کیا گیا ہے جس کو ایئر فورس میں شامل میراج طیاروں کا مرکز کہا جاتا ہے .

اسرائیل کے تیار کردہ اسپائس 2000 بموں کو تیکنیکی اعتبار سے فائر کرنے کی صلاحیت صرف میراج طیاروں میں ہے اس لیے وصول ہونے والے بموں کی پہلی کھیپ وہیں رکھی گئی ہے.بھارت کی ایئرفورس نے اسرائیل کے ساتھ 250 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مارک 84 قسم کے بموں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا.ان بموں کی خاص بات عمارت کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہونا ہے. جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارت نے پاکستان کیساتھ بین الاقوامی سرحد پر حملہ کر دیا، بھارتی فوج کی جانب سے شکرگڑھ کے محاذ پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرنے پر چناب رینجرز کا منہ توڑ جواب. بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بعد اب بین الاقوامی سرحد پر بھی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے صوبہ پنجاب میں شکرگڑھ کے محاذ پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ہے.بھارتی فوج نے بین الاقوامی سرحد کا لحاذ بھی نہیں کیا اور شکرگڑھ میں سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی. بھارتی فوج کی اس اشتعال انگیزی پر چناب رینجرز نے فوری حرکت میں آتے ہوئے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا ہے. چناب رینجرز کی جانب سے دیے جانے والے بھرپور اور منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فوج اپنی بندوقوں کو خاموش کرنے پر مجبور ہوگئی. یہاں واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے طویل عرصے سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، تاہم بین الاقوامی سرحد پر اشتعال انگیزی کا یہ واقعہ کافی عرصے بعد پیش آیا ہے. دفاعی ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی سرحد پر کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ دونوں ممالک کو جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں.

..

Top