CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

18806

 

  • Deaths
    432
  • Sindh
    7102
  • Punjab
    6854
  • Balochistan
    1172
  • KP
    2907
  • Islamabad
    365
  • GB
    340
  • AJK
    66

 

 

 


پولیس اہلکار پر حملے کے متعلق کیس: عدالت نے کیپٹن (ر)صفدر کو بڑا ریلیف دے دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس اہلکارسے ڈنڈے سے حملے سے متعلق کیس میں کیپٹن (ر)صفدر کی عبوری ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کردی گئی، عدالت نے پولیس کو کیپٹن (ر) صفدرکو 12 اکتوبرتک گرفتارنہ کرنے کاحکم دے دیا . تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں کیپٹن (ر) صفدرکی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ،مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر ضمانت میں توسیع کے لئے عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے درخواست کی سماعت کی، عدالت نے کیپٹن (ر) صفدرکی عبوری ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کر دی اور پولیس کو کیپٹن (ر) صفدرکو 12 اکتوبرتک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا .

ضرور پڑھیں: کراچی میں مبینہ طور پر کورونا سے مرنے والی خاتون سے وائرس اس کے پولیس اہلکار بیٹے میں منتقل ہو گیا

واضح رہے کہ مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی پر ہنگامہ آرائی پر پولیس اہلکاروں نے لیگی کارکنوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی

تو کیپٹن (ر)صفدر نے پولیس اہلکار سے ڈنڈا چھین کر حملہ کرنے کی کوشش کی تو پولیس اور لیگی اہل کاروں نے بیچ بچاﺅ کرایا تھا. دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے خورشید شاہ کے بیٹوں فرخ شاہ اور زیرق شاہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی، عدالت نے خورشید شاہ کے فرنٹ مین قاسم کی ضمانت بھی منظور کرلی . تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنما خورشید شاہ کے بیٹوں فرخ شاہ ، زیرق شاہ اور فرنٹ مین قاسم کی عبوری ضمانت کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے خورشید شاہ کے بیٹوں فرخ شاہ اور زیرق شاہ کی درخواست ضمانت منظورکرلی، عدالت نے خورشید شاہ کے دونوں بیٹوں کو 5،5 لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے 16 اکتوبر تک منظور کرلی جب کہ عدالت نے خورشید شاہ کے فرنٹ مین قاسم کی ضمانت بھی 16 اکتو بر تک منظور کر لی، عدالت نے قاسم کو5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا.تاہم عدالت نے خورشید شاہ کے بیٹوں فرخ شاہ اور زیرق شاہ کی درخواست ضمانت منظورکرلی.

..

ضرور پڑھیں: پولیس اہلکار نے کہا سوہنیو شیشہ تھلے کرو: عالیہ کاظمی


Top