single photo

آسمانی بجلی گرنے سے فٹ بال کھیلتے دو کھلاڑی زخمی ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ) ناگہانی آفت کہیں بھی اور کسی پر بھی آ سکتی ہے . دنیا بھر میں کئی ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جو کہ کبھی کبھی کیمرے کی آنکھ میںمحفوظ ہو پاتے ہیں .

ضرور پڑھیں: مسلسل موسلادھار بارشیں، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بھی خوفناک حد تک اضافہ

قانون قدرت بھی نرالے اصول رکھتا ہے کہ خوش ہوتے انسان کو دکھ میںمبتلاکر دیتا ہے اور دکھی انسان کو خوشی دے دیتا ہے.وہ قادر قدرت ہے جسے چاہے جس نعمت سے نواز دے اور جس سے نعمت چھین لے. قدرت کا ایک ایسا ہی واقعہ ناگہانی آفت کی صورت میں ویسٹ انڈیز میں اس وقت پیش آیا جب ایک گراﺅنڈ میں مقامی کالج کے طلبہ فٹ بال میچ کھیلنے میں مصروف تھے.میچ کھیلنے اور دیکھنے والوں کی خوشی اس وقت غارت ہو گئی جب فٹ بال پلیئرز پر آسمانی بجلی آفت کی صورت میں گر پڑی اور دو لڑکے موقعہ پر بے ہوش ہو گئے. فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 2 کھلاڑی شدید زخمی ہوگئے جبکہ باقی محفوظ رہے. ان پلیئرز کے علاوہ شائقین میںسے بھی کوئی لڑکا زخمی نہیں ہوا

.غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کے جزیرے جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن میں دو کالج ٹیموں کے دوران فٹبال میچ کھیلا جارہا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا.سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے دوران اچانک بجلی چمکی جس کے بعد 2 کھلاڑی اپنا سر پکڑ کر زمین پر گرگئے جس کے فوری بعد میچ روک دیا گیا. آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے 2 کھلاڑی شدید متاثر ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا.متاثرہ کھلاڑیوں کو سینے میں درد کی شکایت بتائی جاتی ہے تاہم کھلاڑیوں کی حالت کے حوالے سے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں.مقامی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے3 مزید کھلاڑی بھی معمولی متاثر ہوئے تھے جنہیں گراو¿نڈ میں ہی طبی امداد فراہم کردی گئی.

..

ضرور پڑھیں: مون سون کے سب سے تباہ کن سلسلے کا آغاز، خیبرپختونخواہ میں آسمانی بجلی گرنے اور تباہی مچنے کے واقعات

Top