single photo

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستان کب آئیں گے ؟تاریخوں کا اعلان ہو گیا

لندن(قدرت روزنامہ)برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کا شیڈول جاری کر دیا گیا . پاکستان میںبرطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتا یا ہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 14سے 18اکتوبر تک کے لیے پاکستان آئیں گے .

ضرور پڑھیں: برطانوی شہزادہ ولیم نے حسن علی کو چھکا جڑدیا

خیال رہے کہ شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی.واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلا دورہ ہے، شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن لاہور پہنچ گئے

Top