single photo

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مودی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست، پاکستانی وکلا نے پیش ہونے کی اجازت مانگ لی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی وکلا کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف سپریم کورٹ آف انڈیا میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے . لاہور سے تعلق رکھنے والے سینئر وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا نے بھارتی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مودی سرکار کو فریق بنایا گیا ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پاکستانی وکلا کو عدالت میں پیش ہونے کی خصوصی اجازت دی جائے .

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو کا خاتمہ نہیں کیا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مودی سرکار عدالت عظمیٰ کے احکامات بھی نہیں مان رہی ہے. درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 32 کے تحت از خود نوٹس لے اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے .

..

Top