single photo

مسافر طیارہ آبادی پر جا گرا، افسوسناک حد تک ہلاکتیں

بگوٹا (قدرت روزنامہ)کولمبیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے پر گر گیا جس سے سات افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے . حادثے کی تحقیقات جاری ہیں .

ضرور پڑھیں: مسافر طیارہ حادثے کا شکار، نوبیاہتا جوڑے سمیت کتنے لوگ مارے گئے؟

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نجی کمپنی کا طیارہ ٹیک آف کے کچھ منٹ بعد ہی رہائشی علاقے پر جا گرا، طیارے میں نو مسافر سوار تھے جن میں سات ہلاک ہو

گئے، دو کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا.طیارہ گرنے کے بعد ملبے کے ٹکڑے گھروں پر گرے جس سے ان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں.

..

ضرور پڑھیں: اہم ترین ملک کا مسافر طیارہ اغوا کر لیا گیا۔۔۔۔ تشویشناک خبر

Top