single photo

وہ لوگ تجزیے دے رہے ہوتے ہیں جن کا آئین اور قانون سے کوئی تعلق نہیں ہوتا, 99 فیصد افراد عدالتی فیصلے پڑھے بغیر تجزیہ دیتے ہیں, چیف جسٹس

لاہور(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ 99 فیصد افراد عدالتی فیصلے پڑھے بغیر تجزیہ دیتے ہیں . انہوں نے کہا کہ وہ لوگ تجزیے دے رہے ہوتے ہیں جن کا آئین اور قانون سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، مجھے فکر ہے کہ مستقبل کا مورخ کیا لکھے گا .

ضرور پڑھیں: امریکہ کو بڑا سرپرائز،ملا عبد الغنی برادر کی سربراہی میں طالبان کے 9رکنی وفد کے چینی حکام کے ساتھ مذاکرت،اہم فیصلے کرلئے گئے

آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ تاریخ کی خوبصورتی یہ ہے کہ اسے اپنے انداز میں بیان کیا جا سکتا ہے،جس دور سے ہم گزر رہے ہیں اس میں تاریخ بن نہیں رہی بلکہ حقائق اجاگرہورہے ہیں،تاریخ دان ہی ہمارے موجودہ دور کے بارے میں بتائیں گے. چیف جسٹس نے کہا کہ میرا عہدہ موجودہ صورتحال پر بات کرنے کی اجازت نہیں دیتا،میں جانتا ہوں کہ ہمارے معاشرے میں بہترین وکلاء موجود ہیں،مگرتاریخ دان بتائیں گے کہ آج کے وکلاء بہترین دلائل دیتے تھے،ان کاانداز بیاں اچھا تھایا وہ ہاتھ اورککوں سے دلائل دینا جانتے تھے،چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے رویوں کو تبدیل کئے بغیر بہتری نہیں لائی جاسکتی،بہتری لانے کیلئے ادارے، رویے اورسوچ کو ایک پیج پرلانا

ہوگا،اسی فارمولے کے تحت پاکستانی عدلیہ نے مقدمات نمٹانے کا ریکارڈ قائم کیا،سپیشل فوجداری ٹرائل عدالتوں نے ایک سو سینتیس دنوں میں 36000 ٹرائل نمٹادئیے،نئے قوانین، اضافی اخراجات، موجودہ انفراسٹرکچر کے ساتھ ہی اہداف مکمل کرنا خوش آئند ہے، تقریب سے ایس ایم ظفرکے علاوہ، دانشوروں، سیاست دانوں، صحافیوں اوردیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے بھی اظہار خیال کیا. انہوں نے کہا کہ پہلے قانون کے طلبہ کو نامور وکلاء پڑھاتے تھے لیکن اب سالِ دوم کا طالبِ علم سال اوّل کے طالبِ علم کو پڑھا رہا ہے، تعلیم کا معیار کیا ہے؟ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ چیزوں کو ٹھیک کیا جائے تو اچھے نتائج مل سکتے ہیں، ہم نے اپنے گھر کو ٹھیک کیا ہے، جس پر ہمیں کامیابی ملی ہے.

..

ضرور پڑھیں: جے یو آئی (ف) اور(ن) کے بڑوں کی ایک ہفتے میں دوسری اہم ملاقات،بڑے فیصلے کرلئے گئے

Top